وزیر اعظم شہباز شریف

آپ نے حکومتی تعاون کی پیشکش کو مسترد کرکے قانونی کارروائی سے بائیکاٹ کیا، وزیراعظم

لندن(عکس آن لائن)وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ آپ نے حکومتی تعاون کی پیشکش کو مسترد کرکے قانونی کارروائی سے بائیکاٹ کیا، اقتدار کے خاتمے کے بعد پاک فوج کو بدنام کرنا آپکی سیاست کا خاصا ہے، آپ کی سیاست جھوٹ ، یوٹرن اور اداروں پر شیطانی حملے ہے۔

منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سوالات کر ڈالے۔ وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ آپ کی سیاست جھوٹ ، یوٹرن اور اداروں پر شیطانی حملے ہے، اقتدار کے خاتمے کے بعد پاک فوج کو بدنام کرنا آپکی سیاست کا خاصا ہے۔

انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے وزیرآباد حملے بہت پہلے فورسز پر کیچڑ اچھالنے کا سہار ا نہیں لیا؟دھمکیوں اور الزامات کے علاوہ آ پ نے کونسا قانونی راستہ اختیار کیا؟ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ نے حکومتی تعاون کی پیشکش کو مسترد کرکے قانونی کارروائی سے بائیکاٹ کیا، آپ کو حملے کی تحقیقات جاننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں