ایوب کھوسہ

آپ آسانی نہیں بانٹیں گے تو آپ کیلئے بھی کبھی آسانی نہیں ہو گی’ ایوب کھوسہ

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر آپ آسانی نہیں بانٹیں گے تو آپ کیلئے بھی کبھی آسانی نہیں ہو گی ، صوفیائے کرام ، فقیروں اور درویشوں کا پیغام اور کام صرف انسانیت کا پرچار آسانیاں بانٹنا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کئی سو سال کے بعد بھی ہمارے دلوں میں ان شخصیات کی عزت اور قدر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ ہمیں انسانیت کے پیغام کو بڑھانا چاہیے ، ہمیں پہلے اپنے گھر سے آسانی کا کام شروع کرنا ہوگا ، اپنے بھائی سے مقابلہ کرنے اور اس کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنے کی بجائے اس کے لئے آسانی پیدا کریں ،پھر ہمیں اپنے پڑوس میں دیکھنا چاہیے اور اس کادائرہ کار بڑھاتے جائیں اور پھر دیکھیں آپ پر اس رب کی ذات کی جانب سے کیسے کرم اورنوازشات ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں