لاہور(نمائندہ عکس)نامور اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ آغا علی سے شادی کرنے کی ایک وجہ ان کا وفادار ہونا ہے،ان میں وفادار ی وہی چیز ہے جس پر میں زندگی میں سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آغا علی اپنی فیملی پر کسی کو بھی اہمیت نہیں دیتے ہیں اور ان کے اپنی والدہ سے تعلق نے مجھے خاص طور پر متوجہ کیا ہے۔آغا علی نے کہا کہ حنا نے وفاداری کی بات کی ہے یہی چیز ان میں بھی ہے۔کراچی میں شادی سے قبل میری زندگی بکھری ہوئی تھی اگرچہ لاہور میں توازن تھا کیونکہ وہاں والدہ موجود ہیں پھر اہلیہ نے آکر کراچی کی زندگی میں بھی توازن قائم کردیا۔اب میں اپنی زندگی کو واقعی زندگی مانتا ہوں جس سے مطمئن بھی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ حنا الطاف اپنے کام اور خاندان کو ساتھ لے کر چلنا جانتی ہیں جبکہ ان کی میری امی اور بھائی سے بہت اچھی ہے۔آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔