محمود خان

آزادی مارچ کو خیبر پختونخوا کی عوام ہی کامیاب کرائے گی‘ محمود خان

پشاور(نمائندہ عکس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کو خیبر پختونخوا کی عوام ہی کامیاب کرائے گی‘حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں کوشاں ہے‘پشاور میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کا بہت بڑا منصوبہ پر کام جلد شروع کیا جائےگا“ جو حکومت پٹرول منصوعات کی قیمتوں کا فیصلہ نہیں کر سکتی وہ حکومت کیا چلائے گی‘ایمورٹ حکومت ہمیں بالکل منظور نہیں‘عمران کی حکومت میں حج 4لاکھ کا تھا تو کہتے ہے کہ یہودیوں کی حکومت ہے ‘ مسلمانوں کی حکومت میں 10لاکھ روپے کا حج ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں گلستان ہزخوانی پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیے ہوئے وعدے حکومت پورے کرنے میں کوشاں ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شہر کو پھولوں کا شہر بنانے کے لیے مزید پارک پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ٹریفک مسائل کو ختم کرنے کے کیے بس ٹرمینل کو شہر سے باہر منتقل کر رہے ہیں اور پشاور میں ہاوسنگ سوسائیٹی کا بہت بڑا منصوبہ پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہر میں ہسپتالوں سمیت مزید کالج اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، سارے پاکستانیوں کو مشکور ہوں جو آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کو خیبر پختونخوا کے عوام ہی کامیاب کرائے گی، ایمورٹ حکومت ہمارے بلکل منظور نہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو حکومت پٹرول منصوعات کی قیمتوں کا فیصلہ نہیں کر سکتی وہ حکومت کیا چلائے گی، تیتیس سالوں سے یہ ٹولہ ملک پر قبضہ کیا ہوا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی حکومت میں حج 4لاکھ کا تھا تو کہتے ہے کہ یہودیوں کی حکومت ہے ، مسلمانوں کی حکومت میں 10لاکھ روپے کا حج ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں