وزیراعلیٰ پنجاب

آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ جمہوریت کا فروغ میڈیا کی آزادی سے مشروط ہے۔ سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں