شبیر جان

آج کے دور میںسفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے ‘ شبیر جان

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ سفید پوش معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے کیونکہ یہ لوگ تکلیف توبرداشت کر لیتے ہیں لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ، ہمیں ایسے لوگوں کی اس انداز میں مدد کرنی چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور یہ ہنسی خوشی مدد لینے پر راضی ہو جائیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ہر کسی کوا پنے ارد گرد رہائش پذیر لوگوں کے حالات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے.

اس لئے ہمیں ایسے لوگوں کی سب سے پہلے مدد کرنی چاہیے ۔اصل میں اس وقت اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ پس رہا ہے تو وہ سفید پوش طبقہ ہے جس کی آمدن بھی محدود ہے لیکن وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا، یہ طبقہ بہت سی مشکلات کو اپنے سینے میں دبا لیتا ہے اور اپنے لبوں پر کچھ نہیں لاتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں