فخر زمان

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی لمبی چھلانگ، بابر کے قریب آگئے، بابر کا پہلا نمبر برقرار

دبئی(عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے۔رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈیبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کیجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجیترقی کیبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ ون ڈیبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجیترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کی
بعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈےآل رانڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں