بہاولنگر(عکس آن لائن ) بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے تھانوں کے مال خانوں میں موجود سامان کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ مال خانوں میں جمع شدہ مال کو چوری ہونے سے بچایا جاسکے آئی جی کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ اکثر تھانوں کے مال خانوں سے قیمتی سامان بغیر اندراج چوری کرلیا جاتا ہے اس لئے تمام برآمد شدہ مال کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق کمپیوٹرائزڈ سامان کی ایک لسٹ متعلقہ تھانے کے ریکارڈ ایک متعلقہ ڈی ایس پی’ ایس ایس پی اور ایک لسٹ کی کاپی ڈی آئی جی کیساتھ ساتھ آئی جی آفس کو بھجوانا لازمی ہوگا۔