آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز،ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس

لاہور(عکس آن لائن ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز،ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس جاری۔کانفرنس میں شہریوں کے مسائل کا حل،سروس ڈلیوری میں بہتری اور قانون کی یکساں عمل داری سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔آئی جی پنجاب نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے متعلق احکامات جاری کئے۔صوبہ بھر میں خطرناک اشتہاری ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

آر پی اوز اور ڈی پی اوز جرائم پیشہ افراد اور بدمعاشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔جو سرکل افسر سنگین جرائم کی تفتیش میں ضمنی خود نہیں لکھے گا اس کے خلاف کاروائی میں تاخیر نہ ہو۔اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کیلئے پولیس کو مزید متحرک کیا جائے۔تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشی میں ملوث بڑے مجرموں سے ترجیحی بنیادوں پرنمٹا جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔پنجاب لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، وال چاکنگ اور نفرت انگیز موادکی نشر و اشاعت کے خلاف کاروائی میں قطعی رعائیت نہ برتی جائے۔

بچوں اور خواتین کے ساتھ جرائم کے مقدمات کی تفتیش آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں کروائیں۔تمام ڈی پی اوز اپنے زیر انتظام تھانوں کی باقاعدگی سے انسپکشن اور اسکی ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔پولیس رویوں میں تبدیلی کیلئے افسران تھانوں اور دفاتر کے اچانک دوروں کو شعار بنائیں۔ یہ کہنا تھا آئی جی پنجاب کا۔کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان،ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس راؤ سردار،ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ غلام رسول زاہد،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر،ایڈیشنل آئی جی عمر شیخ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے،ڈی آئی جی کرائم جواد ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ،ڈی آئی جی آئی ٹی غلام محمود ڈوگر سمیت سنٹرل پولیس آفس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں