آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے قرض پروگرام میں تاخیر سے بجٹ سازی کاعمل متاثر ہونیکا خدشہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیرکا شکار ہے جس کے باعث بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے17 مئی تک اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے پر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ بھی نہیں ہوگی اور آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پربجٹ سازی کا عمل متاثرہونیکا بھی خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف دوست ملکوں کی فنڈنگ کی یقین دہانی پربھی مطمئن نہ ہوا، جس کے بعد پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پروگرام دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے لیے بیشتر شرائط پوری کیں، پاکستان نے نویں جائزے پراسٹاف لیول معاہدے کی خاطر 170 ارب روپے ٹیکس منی بجٹ کے ذریعے لگائے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو تاخیرکا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں