اشرف بھٹی

آئی ایم ایف نے قرض دینے سے کئی ماہ پہلے ہی پاکستانی معیشت کے گرد شکنجہ کس دیا ‘ اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے سے کئی ماہ پہلے ہی نہ صرف پاکستانی معیشت کے گرد شکنجہ کس دیا بلکہ غریب پر بھی بوجھ لادھ دیا ہے ،مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا میکنزم ہے کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں صرف بجلی کی قیمتیں بڑھتی ہیں اور ان میں کمی نہیں ہوتی ۔

مہنگائی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،پہلے ہی بے پناہ مشکلا ت تھی رہی سہی کسر آئی ایم ایف سے معاہدے نے نکال دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے اور جس قدر ممکن ہو سکے حکومتی اخراجات میں کٹوتی کر کے مزید بچت کی جائے ،نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کی پالیسی سے چھٹکارا حاصل کیا جائے بصورت دیگر ہماری آنے والی نسلیں بھی قرضوں کے چنگل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں