شیری رحمن

آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں اس پر سخت تشویش ہے ، شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں اس پر سخت تشویش ہے ،آرڈیننس 120 کے لئے ہوتا ہے، یہ حکومت 120 دن کی توسیع پر چل رہی ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے، ایچ ای سی، اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں متعلق آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے سے جاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ جاری آرڈیننس تاحال پارلیمان میں پیش نہیں کئے گئے، قانون کے مطابق آرڈیننس اسمبلی اجلاس کے پہلے دن رکھنے چاہئے تھے۔ شیری رحمن نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں اس پر سخت تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے غیر آئینی رویے کی مذمت کرتے ہیں، یکے بعد دیگرے آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں جن کا قوم کو نہیں پتا۔

انہوںنے کہاکہ انہوں نے پارلیمان کو مسلسل بائے پاس کیا ہے، ایچ ای سی کی خودمختاری پر واضح حملہ کیا گیا ہے، آرڈیننس 120 کے لئے ہوتا ہے، یہ حکومت 120 دن کی توسیع پر چل رہی۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کو تباہ کرکے پارلیمان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے، ان کا نام ایڈہاک سرکار اور تباہی سرکار رکھا گیا ہے، انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں