اعلیٰ سطحی فورم

 برکس پائیدار ترقی کے اعلیٰ سطحی فورم کاانعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) برکس پائیدار ترقی کا اعلی سطحی دو روزہ فورم چین کے شہر فو جو میں شروع ہوا جس کا موضوع “برکس ویلیو چین کے مستقبل کی تشکیل” ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ چھن شین نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس فورم کا مقصد برکس ممالک کے درمیان رابطے اور تبادلے کو مضبوط بنانا اور پیداواری سرگرمیوں اور کاروبار میں عملی تعاون کا حصول ہے۔

فورم نےانسداد وبا اور طب و صحت سے متعلق مشترکہ تعاون، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے مواقعوں کا اشتراک، صنعتی چین اور سپلائی چین کو باہم مربوط کرنے اور سبز اور کم کاربن ترقی جیسے موضوعات پر کھلے، اختراعی اورسودمند تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو صحت عامہ کی گورننس کو مضبوط بنانا چاہیے، ڈیجیٹل اکانومی، کم کاربن اور گرین جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، مشترکہ طور پر صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی کو برقرار رکھنا چاہیے اور برکس ویلیو چین کے مستقبل کی تشکیل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں