افتخار علی ملک

یو بی جی کی بجٹ تجاویز کو آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کر لیا گیا،افتخار علی ملک

لاہور(عکس آن لائن)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وباء-04 کے تناظر میں معاشی سرگرمیوں کی رفتار کو تیز کرنے اور قابل عمل ترقی کیلئے یو بی جی کی بجٹ تجاویز کو کیلئے آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے یو بی جی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، زبیر طفیل ، خالد تواب ، فیروز گلزار ، میاں ادریس ، ڈاکٹر نعمان بٹ ، شیخ ریاض احمد، دارو خان اچکزئی، سہیل حسین ملک ، میاں فرید ، عبدالرؤف عالم ، حمید اختر چڈا اور الیاس بلور نے شرکت کی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ کوویڈ 19 وباء-04 کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔

ہمارے مینوفیکچررز ، تاجر ، پرچون فروش ، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور کاروباری طبقہ سب سے زیادہ متاثر اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس تناظر میں ہماری تجاویز کو آئندہ وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے معاشی تناظر میں تفصیلی غور و خوض کے بعد یو بی جی نے اپنی تجاویز وفاقی حکومت کو پیش کی ہیں اور تمام بزنس ادائیگیوں میں 6 ماہ کی چھوٹ، پلانٹس، مشینری ، آلات اور پارٹس پر سیلز ٹیکس سے چھوٹ اور تمام سیکٹرز کے لئے بجلی کے نرخ کم کرکے 7.5 سینٹ فی کلو واٹ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تمام کاروباری اداروں کے بجلی اور گیس کے بلوں کو چھ ماہ تک موخر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت کو یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ آئندہ دو سال کے لئے معیشت کے کسی بھی شعبے میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن بارے سوال نہ کیا جائے۔ افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بہت بڑی رقم ایف بی آر کے پاس زیر التوا ہے جس کی وجہ سے کاروباری برادری کو لیکویڈٹی ایشوز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کیلئے تجویز پیش کی گئی ہے کہ ایف بی آر ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرے یا قابل ادائیگی ٹیکس میں ان کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے۔

کورونا وباء-04 کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور واضح وڑن کو سراہتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور انہیں نقد امداد، خوراک اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ حکومت آئندہ بجٹ میں بھی گذشتہ بجٹ جیسے کفایت شعاری کے اقدامات اٹھائے اور ان پر عمل پیرا ہو تاکہ اخراجات اس انداز میں کیے جائیں کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں