چین کی وزارت خارجہ

یوکرین کے مسئلے کا آغاز کرنے والا امریکہ ،اس جنگ میں “سب سے بڑا فاتح” ہے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ یوکرین کے مسئلے کا آغاز کرنےوالا امریکہ اب “سب سے بڑا فاتح” بن گیا ہے۔ دنیا کو اس حوالے سے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔

حال ہی میں روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے کئی یورپی ممالک کو توانائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں امریکی قدرتی گیس مہنگے داموں خریدنی پڑی۔ بعض یورپی میڈیا نے تبصرہ کیا کہ امریکہ نجات دہندہ ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے اور قدرتی گیس یورپی ممالک کو فروخت کر کے بھاری منافع ہتھیا رہا ہے۔

چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ یوکرین کا بحران نصف سال سے جاری ہے۔حقائق نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اور مغرب کی یکطرفہ پابندیاں اس مسئلے کا پائیدار حل نہیں ۔اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ایک سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ گیلووے نے کہا کہ ‘جس طرح امریکہ چاہتا ہے کہ یوکرین خون کے آخری قطرے تک لڑے ، بالآخر وہ اس بات کا بھی خواہش مند ہے کہ وہ آخری قطرے تک یورپ کا بھی خون بہتا دیکھے ‘۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں