یوکرین

یوکرین کے حوالے سے مغرب کا اتحاد ضروری ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے جی سیون رہنمائوں سے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغرب کو متحد رہنا چاہیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جی سیون سربراہی اجلاس کے میزبان جرمن چانسلر اولاف شولس کے سامنے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جو بائیڈن کے مطابق روسی صدر کو امید ہے کہ جی سیون اور نیٹو اتحاد کے مابین تقسیم پیدا ہو جائے گی۔ دوسری جانب جرمن چانسلر نے کہا کہ روسی صدر کو مغرب کے اس قدر متحد ہو جانے کی توقع نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں