چینی وزارت خارجہ

یوکرین کے بحران پر چین نے ہمیشہ منصفانہ موقف پر عمل کیا ہے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی نمائندوں کے یوکرین اور دیگر ممالک کے دورے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ15 مئی سے چینی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے یورپی امور اور سفیر لی ہوئی یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے تاکہ یوکرین کے بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران پر چین نے ہمیشہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف پر عمل کیا ہے اور پرامن بات چیت کی کوشش کی ہے۔ چین نے “یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف” نامی دستاویز جاری کی ، جس میں تمام فریقوں کے جائز خدشات شامل ہیں اور اسے بین الاقوامی برادری کی طرف سے سمجھا اور تسلیم کیا گیا ہے۔

وانگ وین بین نے مزید کہا کہ چینی نمائندے کا متعلقہ ممالک کا دورہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے چین کے عزم کا ایک اور مظہر ہے اور اس بات کا مکمل اظہار ہے کہ چین امن کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں