یوکرین

یوکرین پر جارحیت ، امریکہ نے روسی تیل درآمدات پر پابندی لگا دی

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ نے یوکرین پر روسی جارحیت کے ردعمل میں روسی تیل درآمدات پر پابندی لگا دی ہے ۔ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے قریبی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پابندی میں روسی تیل، گیس اور توانائی کی درآمدات شامل ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ روسی تیل درآمدات پر پابندی سے امریکی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔دوسری جانب برطانیہ نے بھی روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ روسی تیل کا استعمال بتدریج بند کرے گا، برطانوی حکومت کارواں سال کے آخر تک روسی تیل مصنوعات کا استعمال روکنے کا ارادہ ہے۔رپورٹ میں کے مطابق برطانوی حکومت ایک سال میں روسی تیل درآمدات کے متبادل ذرائع کیلئے کام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں