صدر پیوٹن

یوکرین میں روسی فوجی ہیروز کی طرح بہادری سے لڑ رہے ہیں، صدر پیوٹن

ماسکو (عکس آن لائن) روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی ہیرو کی طرح بہادری سے لڑرہے ہیں اور اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ماسکو میں سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس کے کثیر القومی لوگوں کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی اور یوکرینی ایک ہی لوگ ہیں، یوکرین کی فورسز نے طلباء سمیت ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، روسی فوجیوں نے شہریوں کو انخلا کیلئے راہداریاں فراہم کیں۔

صدر پیوٹن کے مطابق راہداریوں کو یوکرینی قوم پرستوں نے بلاک کر رکھا ہے۔ یوکرین کی افواج شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جبکہ ہمارے فوجی یوکرین میں روس کیلئے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیاروں سمیت مختلف خطرات کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم مغرب کی تخلیق کردہ اس روس مخالفت کو ختم کر دیں گے، روس کا خصوصی فوجی آپریشن پلان کے مطابق ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں