یوکرائن کا سفارتی حل ممکن ہے، فرانسیسی و جرمن رہنما

برلن (عکس آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یوکرائن کے تنازعے کے حل کی خاطر روس سے مذاکرات کیے جانا چاہئیں۔ اگر روس نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

میڈیاپورٹس کے مطابق ان دونوں رہنمائوں نے برلن میں ملاقات کے بعد اتفاق کیا کہ یہ مسئلہ سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم دونوں یورپی لیڈرز نے خبردار بھی کیا کہ اگر روس نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ماکروں اور شولس نے اس ملاقات میں روسی حملے کی صورت میں ایک مشترکہ ردعمل پر بھی گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں