واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا، یورپ اتحاد کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن نے یورپی اتحادیوں سے موسمیاتی تبدیلی روکنے میں مزید تیزی کا مطالبہ بھی کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مقابلے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ عالمی بقا کا بحران ہے، نتائج ہم سب کو بھگتنا ہوں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایران کے ایٹمی عزائم کو روکنا ضروری ہے اور امریکا، ایران کے ایٹمی پروگرام پر سلامتی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ