علی زیدی

یقین ہوگیا سامنے آنے والی تصاویر شہباز گل کی نہیں کسی اور کی ہیں، علی زیدی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے مجھے تو اس میں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ شہباز گل ہیں بھی یا نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی ہیں وہ بے وقوف لوگ ہیں، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ کسی اور کی تصویر ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی ویڈیو چلوائی تھی جس میں انہیں پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے اور ٹھیک ٹھاک چلتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں