یاسر حْسین

یاسر حْسین کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار اور میزبان یاسر حْسین نے دوسرا بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیاـملکی سطح پر سینسر اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ‘جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر’ کے لیے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ‘بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم’ حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں یاسر حْسین نے اس سے قبل اسی فلم کے لیے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

فلم ‘جاوید اقبال’ کو رواں برس 11 ویں ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے پریمیئر میں بھی پیش کیا گیا تھا جس کا آغاز یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں ہوا تھا اور 8 نومبر تک جاری رہا۔خیال رہے کہ قاتل جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 میں تقریباً 100 بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے ناصرف قتل کیا بلکہ اس نے اپنے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے لیے ان بچوں کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تلف کردی تھیں۔فلم میں معروف اداکار یاسر حسین نے مرکزی جبکہ عائشہ عمر نے پولیس انسپکٹر کا اہم کردار نبھایا ہے۔ اس سے قبل فلم کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں