ہیڈکوچ

ہیڈکوچ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو چیلنجنگ قرار دے دیا

دبئی(عکس آن لائن) ہیڈکوچ بھارتی کرکٹ ٹیم راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک چیلنجنگ ٹیم ہے، ہائی پریشر میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم کی بولنگ اچھی ہے، پاک بھارت میچ اوپر نیچے ہو رہے ہیں، ایسے میچز ہائی پریشر ہوتے ہیں اس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، پریشر والی گیم کھیلیں گے تو ہماری ٹیم اچھی بنیگی۔راہول ڈریوڈ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ ایک میچ ہے اور اس میچ میں ہم نے دوسرے میچز کی طرح اچھا کھیلنا ہے، پہلے میچ میں پاکستان کے بولرز نے اچھی بولنگ کی تو ہمارے بیٹرز نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ رویندرا جڈیجا گھٹنے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوئے ہیں ابھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہرکا نہیں کہا جاسکتا، وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، ری ہیب جاری ہے، ہم نے ہر میچ کی تیاری کر رکھی ہے، دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے، ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں، ہم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اویش خان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں ہلکا بخار ہے اس کا خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہیکل اور ٹورنامنٹ کے باقی میچز کے لیے اویش خان دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں