رمضان سستا بازار

ہنگو:صوبائی سیکرٹری ایرگیشن طاہراورکزئی کا ہنگو میں رمضان سستا بازار کا دورہ

ہنگو(نمائندہ عکس آن لائن)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات پر صوبائی سیکرٹری ایرگیشن طاہراورکزئی کا ہنگو میں رمضان سستا بازار کا معائنہ ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی الرحمان اور ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ایریگیشن طاہر اورکزئی کو رمضان سستا بازار ہنگو میں اشیاءخوردونوش کی سبسڈی قیمتوں پر فراہم کردہ عوامی ریلیف پیکچز سے متعلق ڈی ایف سی قاضی فدا الرحمان کی تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈی ایف سی قاضی فدا الرحمان کابتاناتھاکہ محکمہ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے یومیہ کی بنیادوں پر شہریوں کو رمضان سستا بازار میں اوپن مارکیٹ کی نسبت سے کم سرکار ی سبیڈائیز قیمتوں کے تحت اٹے کی فراہمی سمیت 85 روپے فی کلو چینی سبزیاں ?فروٹس اور تمام تر یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاءخوردنی کا سامان بھی مارکیٹ سے 10 فی صد کم ریٹس پر فراہم کیا جارہاہے جسکی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کنٹرولر براہ راست ازخود کررہے ہیں۔دریں اثنا ء صوبائی سیکرٹری ایری گیشن طاہر اور کزئی نے رمضان سستا بازار میں آشیاءخوردونوش کی دستیابی چیک کرنے سمیت شہریوں سے نر خنامے سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔اور اطمینان کا اظہار کیا۔

صحافیوں سے بات چیت میں طاہر اور کزئی کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ہ کی جانب سے رمضان سستا بازار وں کی مانیٹرنگ کے چیک اینڈ بیلنس کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں ہنگو میں قائم شدہ رمضان سستا بازار زیادہ فعال اور عوام کو سہولت کی فراہمی کا موئثر نظام احسن انداز میں چلایا جارہاہے انہوں نے رمضان المبارک میں شہریوں کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی پالیسی اشیائ ضروریہ کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ افسران اور بالخصوص DFC قاضی فدا الرحمان کی بہترین کاوشوں کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں