ماہرہ خان

ہمیں ہالی ووڈ فلموں کی پاکستانی سینما میں نمائش سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ ماہرہ خان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ عید پرایک سے زائد فلموں کی ریلیزخوش آئند ہے کیونکہ اس سے عوام کے پاس چوائس ہوتی ہے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ہالی ووڈ فلموں کی پاکستانی سینما میں نمائش سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور سینما آکر فلمیں دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ بولنے کی آزادی سب کو ہونی چاہیے لیکن جو تنقید کرتے ہیں وہ اگر سوشل میڈیا پر اپنا اصل نام،اصل تصویراور پہچان واضح کرکے ایسا کریں تو کسی کو برا نہ لگے۔یاد رہے کہ اداکارہ کی عید الاضحی پر نئی فلم ”قائداعظم زندہ باد ” ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں ان کے ہمراہ فہد مصطفی نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں