حیدر سلطان

ہمیں موجودہ دور اورتقاضوں کے مطابق فلمیں بنانی ہوں گی’ حیدر سلطان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار حیدرسلطان نے کہاہے کہ ہمیں موجودہ دور اورتقاضوں کے مطابق فلمیں بنانی ہوں گی ، بھیڑ چال کی پیروی کی بجائے فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوںنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس بات کی بے پناہ خوشی ہے کہ میرے والد کی فلم ”مولاجٹ ”کے پارٹ ٹو ”لیجنڈ آف مولا جٹ ”نے دنیا بھر میں شاندار بزنس کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور میری خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی فلمیں بنیں جس سے پنجابی فلم انڈسٹری کو بھی فروغ ملے۔

انہوںنے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جو بھی کاوشیں ہوئی ہیں میں ان میں پیش پیش ہوں ، فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کی خواہش ہے کہ یہ ایک بار پھر اپنا وہ مقام حاصل کر ے جو اسے ماضی میں حاصل تھا اور ان شا اللہ وہ دور جلد آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں