اسد عمر

ہمیں ایسے ملک کی ضرورت ہے جو اپنے فیصلے خود کرے، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے ملک کی ضرورت ہے جو اپنے فیصلے خود کرے، کسی کے تابع نہ ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ 10 دنوں میں ہزاروں لوگوں سے گفتگو کا اعزاز حاصل ہوا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی سخاوت کا حیرت انگیز جذبہ، ان کے پیار کا خلوص، ان کی آنکھوں میں امید دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے کہ ایک کرپٹ اشرافیہ نے ان کا استحصال کیا اور خود کو مالا مال کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہمیں ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جو اپنے فیصلے خود کرے اور کسی کے تابع نہ ہو۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ایک ایسا ملک جس میں تمام طاقت اپنے شہریوں کے پاس ہو، ایک ایسا ملک چاہیے جس میں افراد اداروں سے بڑے اور ادارے قوم سے بڑے نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں