ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کی سالگرہ پر شوبز شخصیات کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار ہمایوں سعید کی 49ویں سالگرہ پر شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اداکار احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے

لکھاکہ ملین لوگوں کے ہیرو ، رومانس کنگ،سٹاک مارکیٹ کے شہزادے ،

باکس آفس کے بادشاہ اور انڈا پراٹھے کھانے والے دوست کو سالگرہ مبارک ہو .

جبکہ اداکار یاسر حسین نے ہمایوں سعید کو مبارک دیتے ہوئے موویز کی شان اور پارٹیز کی جان قراد دیا۔

اداکار عمران اشرف نے ہمایوں کو بھائی مخاطب کرتے ہوئے ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ مایاعلی ، مریم مرزا، کبری خان نے بھی اداکار کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں