ہراساں

ہراساں کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج ،بابر اعظم کی درخواست پر وکلا آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب

لاہور (عکس آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا۔کرکٹر بابراعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے ہراساں کرنے کے معاملے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں