علی حیدر گیلانی

ہتک عزت بل پر مشاورت نہیں ہوئی ، منظور کرتے وقت ہمارا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا ، پیپلز پارٹی

لاہور(عکس آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق ہم سے پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کھبی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی، پی پی پی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024 منظور ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق ہم سے پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کھبی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنے کا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ پی پی پی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری پارٹی نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ 20 مئی کو پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 منظور کیا تھا۔