جگن کاظم

ہاں میں پاگل ہوں، جگن کاظم کا شادی کی سالگرہ پر خوشی کا اظہار

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم کی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر گزشتہ روز شادی کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیصل نقوی کو شادی کی نویں سالگرہ کی مبارک باد ایک نت نئے انداز میں دیتی ہوئی نظر آئیں۔شادی کی سالگرہ منانے کیلئے جگن ڈھول والوں کو اپنے گھر میں قائم دفتری حصے میں لے آتی ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر اپنے شوہر کو گلاب کے پھولوں کا ہار پہنا کر مبارک باد دیتی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مجھے تمہیں شرمندہ اور پاگل کرنا بہت پسند ہے، میرے پاگل پن کو برداشت کرنے اور ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

ان کا یہ انداز شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی بیحد پسند آرہا ہے۔ ان کی اس ویڈیو کو اب تک دو لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جگن کو دیکھو، وہ ڈھول والوں کو اپنے دفتر میں لے آئی، یہ اگلے درجے کا پاگل پن ہے۔صارف کے اس کمنٹ پر جگن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سی زندگی ہے، اسے مزے سے جیو اور خوشیاں بانٹو اور ہاں میں پاگل ہوں لیکن اچھے قسم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں