علی زیدی

گیلانی صاحب اپنی حرکت پر شرم سے ڈوب نہ بھی جائیں مگر شتر مرغ کی طرح ریت میں سر تو دبائیں، علی زیدی کی تنقید

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کے حصول کیلئے خط پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ گیلانی صاحب اپنی حرکت پر شرم سے ڈوب نہ بھی جائیں مگر شتر مرغ کی طرح ریت میں سر تو دبائیں،انکی دیدہ دلیری اور ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ بندہ دیانت وزیراعظم عمران خان سے ووٹ مانگ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے بچوں کے والدین نے اخلاق، حوصلہ اور عزت کو منافقت، لوٹ مار اور ڈاکہ زنی سے بدل ڈالا ہے، گیلانی صاحب نِسیان میں مبتلا ہیں تو یاد دلائے دیتے ہیں،

گیلانی نے اپنے آقا زرداری کی جانب سے لوٹے گئے 60 ارب $ واپس لینے کیلئے سوئس حکام کو خط لکھنے سے انکار کیا، سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی پاداش میں گیلانی نے عدالت سے نااہلی کا پروانہ حاصل کیا، بدکرداری کا عالم یہ ہے کہ موصوف نے سیلاب زدگان کیلئے ترک صدر کی اہلیہ کا عطیہ شدہ قیمتی ہار دبانے کی کوشش کی۔ علی زیدی نے کہاکہ گیلانی صاحب پپرا قواعد کیخلاف اشتہاری پالیسی جاری کرنے پر نیب کی تحقیقات بھگت رہے ہیں، جعلی دعوؤں اور پچھلی تاریخوں کے چیکس کی بنیاد پر خالصتاً دھوکہ دہی سے اربوں کی ٹریڈ سبسڈیز کی منظوری کی پاداش میں عدالت سے فردِ جرم حاصل کرنے والے 25 رکنی گروہ کے سرغنہ ہیں، سیاہ کاریوں کی یہ فہرست دراز سے دراز تر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں