ملتان(عکس آن لائن) پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا گیلانی خاندان قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑے گی،کوئی سروکار نہیں میرے مقابلےمیں کون امیدوار آئے گا۔ ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیول پلئنگ فیلڈ فراہم نہ کی گئی توجمہوریت کونقصان ہوگا،میں اپنےپرانےحلقےاین اے148سےالیکشن لڑوں گا،کوئی نجومی نہیں کہ بتاسکوں پنجاب میں کتنی سیٹیں جیتیں گے۔
پیپلزپارٹی جلد اپنے منشورکا اعلان کرےگی، الیکشن میں تمام لوگوں کو یکساں مواقع ملیں گے،ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں،الیکشن کے بعد معاشی استحکام آئے گا۔اس وقت ملک بحرانوں کا شکار ہے،پیپلز پارٹی ہی ملک کو تمام بحرانوں کو نکال سکتی ہے۔ 9مئی میں ملوث افراد کے مستقبل کافیصلہ عدالت نےکرنا ہے۔