گھیاکدو

گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت قصورنے گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پھل بنتے وقت گھیاکدوکی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہوتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےبتایا کہ موسم گرماکے دوران لال بھونڈی گھیاکدوکی فصل کے پتوں اور اکے پھول پر حملہ آور ہوکر انہیں کھاجاتی ہے اورجوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے ویسے ہی گھیاکدوکا پھل سوکھ کر گرنا شرو ع ہوجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ پھل کی مکھی تیار شدہ پھل میں سوراخ کرکے گھیاکدومیں داخل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موزیک وائر کی بیماری سے رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتدا میں فصل کے پتے ہلکے سبزرنگ کے ہوجاتے ہیں اس طرح حملہ شدہ بیل پر پھول نہیں بنتا یابہت کم بنتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں