گھیاتوری

گھیاتوری کے کاشت کار فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے متاثرہ پودے تلف کریں،ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئےمتاثرہ پودوں کو تلف کریں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل بعض مقامات پر گھیا توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہذا کاشتکار احتیاطی تدابیراختیارکرنے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھولوں پر حملہ آور ہو کر اسے کھاجاتی ہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں