گھیاتوری کی فصل

گھیاتوری کی فصل کونقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کونقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے ، کاشتکار گھیاتوری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکریں، فصل پر کیڑے مکوڑوں کاحملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یامحکمہ زاعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایاجائے تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت )توسیع(قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں اور پھول پر حملہ آورہوکر اسے کھاجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فوری طورپر تلف کردینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحتمند پودوں کومتاثر نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کے لئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوندکش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں