سبزیوں

گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کامشغلہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتاہے ، ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کامشغلہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار کاموجب ہوتاہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیں۔

انہوں نےبتایا کہ اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں کھلے ڈبوںپلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جو کافی دیرتک پیداواردینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں