فیاض الحسن چوہان

گورنر پنجاب کو ہٹانے کی حکومتی کوشش غیرآئینی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کی حکومتی کوشش غیر آئینی ہے۔ رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق ملک کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آپس میں مشاورت کر رہے ہیں ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کوعہدے سی برطرف کر دیا ہے جبکہ کا بینہ ڈویژن نے عمر سرفراز کے متعلق نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہوچکی تھی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نئے گورنر کے تقرر تک قائم مقام گورنر رہے گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 104 کے مطابق نئے گورنر کی تقرری تک اسپیکر پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کی حیثیت سے قائم مقام گورنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں