گورنر سندھ اور فواد چودھری

گورنر سندھ اور فواد چودھری کی ملاقات، ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت

اسلام آباد(نمائندہ عکس )گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں