مصنوعی مہنگائی

گوجرانوالہ:وزیراعلی پنجاب کامصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف واضح موقف ہے،ملک عمر فاروق

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و امور نوجواناں ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خاں اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کامصنو عی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف واضح موقف ہے کہ ایسے مافیاز کے خلاف ملک بھرمیں مو ثر کریک ڈاﺅن جاری رکھاجائے تاکہ مہنگائی کے چنگل سے عوام کو مستقل نجات دلائی جا سکے سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی ضلعی انتظامیہ کے افسران گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے ٹھو س اقدامات کریں ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے کامونکی اور گوجرانوالہ دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، سی پی او سر فراز احمد فلکی ، اے ڈی سی (آر )علی اکبر بھنڈر، ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا، ضلعی صدر پی ٹی آئی ساجد احمد خاں، اسسٹنٹ کمشنرز کامونکی قراة العین ، (سٹی) کامران حسین، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی منیراحمد، ڈی ایف سی روحیل بٹ، ای اے ڈی اے محمد عمران، صدر فلور ملز ایسوسی ایشن گوہر سعید، غلہ منڈی ایسو سی ایشن ، سبزی و پھل ایسو سی ایشن کے نمائندوں اور دیگر افسران نے اجلاس میںشر کت کی معاون خصوصی وزیراعلی ملک عمر فاروق نے کہاکہ ہمارا ملک پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گذررہاہے فلور مل مالکان آٹے کی کوالٹی انشور کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ آپ کے تعاون کے بغیر عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکتی

انہوںنے کہاکہ حکومت کا مطمع نظر عوام کو سہولت دینا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب آپ لو گ انتظامیہ سے تعاون کریں گے انہوںنے کہاکہ آکے کی کوالٹی پر زیرٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی انہوںنے غلہ منڈی اور پھل و فروٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے بھی کہاکہ وہ بھی عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پھلوں اوسبزیوں کے معیار کو بھی بہتر کریں تاکہ عوام کو سستی اورمعیاری روز مرہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب ر واں ماہ تمام سہولت بازار ختم کرنے جا رہی ہے تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے مصنوعی مہنگائی کے کنٹرول کےلئے حکومت کے دست و بازو بنیں تاکہ مل جل کر اشتراک عمل سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے

اجلاس کے بعد معاون خصوصی نے ڈپی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کے ہمراہ جناح لائبریری شیرانوالہ باغ کابھی معائنہ کیا اور لا ئبریری کی عما رت کی خستہ حالی کا جائزہ لیا اور عمارت کی فوری طورپر مرمت کاکام شروع کر نے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے معاون خصوصی کو بتایاکہ قبل از کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے لائبریری سے ملحقہ دیوار کومسمار کرکے لائبریری کو پارک کا حصہ بنا نے ہدایت کی تھی تاکہ لائبریری میں مطالعہ کےلئے آنے والوں کو خوشگوارا ور صحت افزاءما حول مہیا کیاجاسکے قبل ازیں اپنے دورہ کامونکی کے دوران انہوں نے میونسپل کارپوریشن ہال مںکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے

انہوںنے سہولت بازار کامونکی اور فلو مل کا بھی دورہ کیامعاون خصوصی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر پلاسٹک شاپر کی فروخت اوراستعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد کےلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں دورہ کے اختتام پر انہوںنے کھیالی میں قائم سہولت بازار کابھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے چینی، آٹا ، دالیںاور اشیائے ضروریہ کے معیار اورقیمتوں کاجائزہ لیا اور صارفین سے استفسار بھی کیا انہوںنے بازار میں لگائے جانے والے سٹالز کے مالکان کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پرآویزاں کریں تاکہ گاہکوں کو خریداری میں آسانی میسر آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں