گوادر (عکس آن لائن)پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کریں۔فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں فخر عالم نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں، جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں۔فخر عالم نے کہا کہ ماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سٹاک مارکیٹ میں آج پھر زبردست تیزی، 100 انڈیکس 72 ہزار سے بھی بلند
- لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی، کسان پریشان
- سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کر لی
- برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا