عاصم اظہر

گلوکار عاصم اظہر کی ڈرامہ سیریل ”صنف آہن ”کی آنے والی اقساط میں انٹری ہوگی

لاہور(عکس آن لائن )شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ڈرامہ سیریل ”صنف آہن ”کی آنے والی اقساط میں انٹری ہوگی۔معروف گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر وردی میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کیپٹن نصر ڈیوٹی پر رپورٹ کررہے ہیں۔ عاصم اظہر نے ڈرامہ سیریل ”صنف آہن ”کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی لوگوں نے مختلف قسم کے تبصرے کرنے شروع کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ سائرہ یوسف، سجل علی، کبری خان، یمنی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ”صنف آہن ”کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے ،ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی تعاون کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں