گلاب

گلاب کوکیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پانی کے سپرے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن): ترجمان محکمہ زراعت قصور نے گلاب کوکیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پانی کے سپرے کی ہدایت کی ہے اورکاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ گلاب کی فصل کو جوں اور رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے 4سے5دن کے وقفہ سے پانی کا سپر ےکریں تاکہ گلاب کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نےبتایا کہ گلاب کی پیوندکاری کے لئے نرسری میں روٹ سٹاک کو بھی چیک کرنا اشدضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنے کمزورمحسوس ہونے کی صورت میں کاشتکار اضافی کھادکا چھٹا لگاکر فصل کی آبپاشی کریں اور روٹ سٹاک پربھی ٹی بڈنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی بروقت شاخ تراشی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی سے بھی بہترین فصل کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں