مسرت چیمہ

گرفتاریوں اورتشدد سے ڈرا کر نظریے سے ہٹانے کا سوچنے والے بھول کا شکار ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، جو لوگ یہ سمجھتے ہیںگرفتاریوں اورتشدد سے ہمیں نظریے سے ہٹا یا جا سکتا ہے یہ ان کی بھول ہے ،پولیس گردی کی ممکنہ اطلاعات پر عوام کا شدید سردی میں گھروں سے نکل آنا واضح پیغام ہیکہعمران خان ان کی ریڈ لائن ہے اس لئے کوئی غلطی نہ کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی کال کے ہزاروں لوگ عمران خان کی حفاظت کیلئے پہنچے ، عوام اپنی نسلوں کے سکھ کیلئے دہائیوں سے مسلط مافیاز سے ٹکر لینے کا واضح فیصلہ کر چکے ہیں،قوم کیلئے ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ”والا وقت آن پہنچا ہے ، انشا اللہ فتح عوام کی ہی ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے خدانخواستہ ملک کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے ،عمران خان کے خلاف کسی اقدام کی کوشش پر قوم پی ڈی ایم ٹولے کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بھرپور احتجاج کر کے کٹھ پتلی نگراں وزیر اعلی کو مسترد کر دیا،

(ن)لیگ اورپیپلز پارٹی کے تابعدار الیکشن کمیشن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج ہوگا، آصف زرداری کا بچہ انتخابات میں کیا گل کھلائے گا وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں،پی ٹی آئی کے بغض میں لتھڑے ہوئے افسران کو چن چن کر پنجاب میں تعینات کیاجارہا ہے،فیصلہ کر لیا جانبدار رہنے والے ہر شخص کے خلاف وقت آنے پر قانون ضرور حرکت میں آئے گا،آئین کے تحت حلف اٹھا کر انحراف بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو دوسروں کیلئے مثال بنائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان پر کراس لگانے کی آڑ میںملک کے مستقبل پر کراس لگانا چاہتے ہیں،اب فیصلہ ہونا ہے ملک پر مافیاز مسلط رہیں گے یا عوام حکمرانی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں