چوہدری پرویز الہی

گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا’پرویز الٰہی کی شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

لاہور ( عکس آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹیرین ہیں، نگران حکومت الیکشن کروانے کیلئے آئی ہے اس پر توجہ دے۔انہوںنے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہمیں ڈرا دھمکا کر، گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا، نگران حکومت چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے، ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں