حلیم عادل شیخ

گجر نالے کے لوگوں کی آبادکاری سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی (عکس آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گجر نالے کے لوگوں کی آبادکاری سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،سندھ کی زمین بحریہ کو دینے کےلئے آپ لوگوں کو کوئی قانون سازی نہیں کرنا پڑی،متاثرین کو لیاری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی طرح آباد کیا جائے،آپ لوگ زمین بیچ کر رقم خفیہ اکاﺅنٹ میں منگواتے ہیں، گجر نالے کے لوگوں کو بھی آباد کرنا آپ ہی کی ذمہ داری ہے، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اورنگی نالہ اور گجر نالے کے لوگوں کو دوبارہ آباد کیا جائے،

پیر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ اس سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے اس بات کا ہمیں افسوس ہے،ان ہی نالوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ڈوب جاتے تھے، کروڑوں کا سامان برباد ہو جاتا تھا،آج آپ کہتے ہیں کہ اس کو ختم نہیں کرنا چاہیے،2008سے پہلے گجر نالے کا پانی لوگوں کے گھروں میں نہیں جاتا تھا، یہ سب آپ کی ہی کارستانی ہے،ایک کھرب کے سندھ پیکج کے حوالے سے بلاول بھٹو جھوٹ نہ بولیں،آپ بڑی ماں کے چھوٹے بیٹے ہیں، جھوٹ بولنا آپ کو زیب نہیں دیتا، جو باتیں آپ نے تقریر میں کہیں اسمبلی میں بھی کر سکتے تھے لیکن اسمبلی میں تو آپ کو گدھے یاد آ گئے تھے،آپ نے اپنی حکومت گدھے گننے میں لگا دی ہے،ایک کھرب روپے کے سندھ پیکج میں سے 600ارب عوام پر خرچ ہونا شروع ہو گئے ہیں،

بلاول صاحب سندھ پبلک سروس کمیشن کس وجہ سے بند ہے،آپ کو معلوم نہیں،وہاں پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق مارا جاتا تھا، میرٹ کا قتل عام کیا جاتا تھا،سندھ میں نوکریاں بیچی جاتی تھیں، وہ پبلک سروس کمیشن نہیں پیپلز پارٹی سروس کمیشن بن چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کیا ترقی ہوئی سب جانتے ہیں ، تھر کے لوگ بھوکے مر رہے ہیں، ہسپتالوں کا برا حال ہے، ترقی تو آپ کے اکاﺅنٹ اور اثاثہ جات میں ہوئی ہے لیکن سندھ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں