زخمی

گجرات، دومخالف گروپ میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت4 زخمی

گجرات(عکس آن لائن)رکن قومی اسمبلی عابد رضا اور مخالف گروپ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم این اے عابدرضاکااپنے بھائی کیساتھ دکانوں کے کرائے کاتنازع تھا ،جس پر ایم این اے عابد رضااورمخالف گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورخاتون سمیت 4 زخمی ہو گئے،پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ کوٹلہ ارب علی خاں میں پیش آیا،فائرنگ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں نے دکانیں بندکردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں