امیتابھ بچن

کے بی سی کی شوٹنگ کے بعد سامعین کے ساتھ دو گھنٹے گزارتا ہوں، امیتابھ بچن

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ اپنے مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ مکمل کروانے کے بعد کئی کام نمٹاتے ہیں۔اس حوالے سے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کے بی سی کی شوٹنگ کے بعد حاضرین سے ملنے اور ان سے گفتگو کرنے پر کم ازکم دو گھنٹے صرف کرتے ہیں۔انہوں نے اس دوران پرمزاح انداز میں کہا کہ اگر نہ کرو تو برا مان جائیں گے۔

یہ سب کچھ پروگرام کے ایک نئے پرومو میں دکھایا گیا ہے جس میں وہ ایک کنٹسٹنٹ سے تصاویر میں دیے گئے پوز کے بارے میں بتارہے ہیں جو انہوں نے وہاں موجود تمام حاضرین کے ساتھ بنوائیں۔اس دوران انہوں نے شرکا کی جانب سے ان کے لیے لائی گئی چیزیں وصول کیں اور سب کو آٹو گراف بھی دیے، اور اس تمام کام میں دو گھنٹے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کے پرستار ناراض ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں