امریکا

کینیڈین وزیرِ اعظم کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش ہے، امریکا

واشنگٹن (عکس آن لائن)وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہاہے کہ کینیڈین وزیرِ اعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر وائٹ ہاوس کو گہری تشویش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے کینیڈا کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔ترجمان ایڈرین واٹسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیڈا میں تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بہت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں